سائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کا واقعہ قابل تشویش ہے، علامہ علی حسنین حسینی

04 September 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ کے سائنس کالج کی عمارت میں آتشزدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات متعدد سوالات جنم دیتے ہیں۔ محکمہ تعلیم جلد از جلد واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر لاتے ہوئے عوام الناس کو صورتحال سے آگاہ کرے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سائنس کالج کوئٹہ شہر کا ایک قدیمی تعلیمی ادارہ ہے۔ جس سے ہزاروں طلباء علم حاصل کرکے مختلف مقامات تک پہنچے ہیں۔ گزشتہ روز کالج میں آتشزدگی کے واقعہ نے عوام کو تشویش میں مبتلاء کر دیا ہے۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ کالج میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد غلفت بھرتنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دیگر تعلیمی اداروں اور سرکاری اداروں کو بھی پابند کرتے ہوئے مستقبل میں نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملی کی جانب سے بھی سستی کا مظاہرہ کیا گیا۔ بروقت کارروائی کے ذریعے نقصان کو کم کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ایمرجنسی سروسز کی مینٹیننس اور متعلقہ اہلکاروں کی تربیت پر توجہ دی جائے۔ ایمرجنسی میں متعلقہ محکموں کی فعالیت نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree