زائرین امام حسین ع کے قافلوں پر شر پسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہیںحکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنائے،سہیل اکبر شیرازی

17 September 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) زائرین امام حسین ع کے قافلوں پر شر پسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہیںحکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زائرین امام حسین ع کے قافلوں کو تحفظ دینے میں حکومت کی جانب غفلت برتی جارہی ہے حالانکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اداروں کا اہم ترین فریضہ ہے سبی روڈ دشت ضلع مستونگ میں  زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں پر شرپسندعناصر کی جانب سے شدید  پتھراو کیا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

 زائرین کے قافلوں کو جان بوجھ کر انہیں راستوں سے گذارا جا رہا ہے جو روڈ راستے غیر محفوظ ہیں حکومتی اداروں کی جانب سے زائرین امام حسین ع کی سیکورٹی وحفاظت  کےمؤثراقدامات نھی کئے گئے ہیں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے کہ وہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور قافلوں کو محفوظ راستوں سے گذارا جائے اورشرپسندوں عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree