وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بیاد شہدائے ملت جعفریہ محفل دعاء و منقبت کا انعقاد ہوا۔ دعائیہ تقریب سے علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ دعائیہ تقریب کا انعقاد شُہداء چوک پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کوئٹہ کے مقامی اسکاؤٹس اور نوحہ خوانوں نے شہدائے ملت جعفریہ کو نوحوں اور منقبت کے ذریعے نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ دریں اثناء دعائیہ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔