وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے رمضان المبارک میں فٹبال ٹورنامنٹ کا آغا زکیا گیا تھا،جو کامیابی سے اپنے تکمیل کو پہنچا۔ 20جولائی کو شہید ماسٹر رضا فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے ایم پی اے آغا رضا سمیت فٹبال کے سینکڑوں شائقین قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ پہنچے۔ اس موقع پر ایم پی اے آغا رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ایک اچھا اقدام ہے، کھیل میں دلچسپی نوجوانوں کو لاتعداد معاشرتی برائیوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے کہا ہے کہ کھیل کے اعتبار سے صوبے میں ایسے بے شمار ہنر مند افراد موجود ہیں جو اپنے مہارت کو بروئے کار لاکر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیل کے میدان میں نام کمانے والوں اور اس سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی تو ہمارا صوبہ ملک کے باقی صوبوں کو کھیل کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیگا۔ حکومت کو چاہئے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح اسے بھی اہمیت دے اور کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ’’شہید ماسٹر رضا فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ‘‘ کے نام سے فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں علاقے کے عوام نے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی اسکے علاوہ ان اقدامات سے کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبے بھر میں لا تعداد کھلاڈی موجود ہیں جو کسی نہ کسی کھیل میں قابلیت رکھتے ہیں ۔ ایم پی اے آغا رضا کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کھیل اور اس سے وابسطہ افراد کو جس طرح کچھل دیا گیا ہے ہنر مند افراد آگے نہیں آپاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے فروغ کیلئے ایک نظام ترتیب نہ دینے کے باعث، کھلاڈی اپنے ہنر کو نہیں نکھارپا رہے ہیں ۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڈیوں کی حوصلہ افزائی سے وہ سب افراد سامنے آئیں گے جو مختلف کھیلوں میں ماہر ہیں حکومت کو چاہئے کہ کھیلوں سے وابسطہ افراد کو قومی اور عالمی میدانوں میں کھیلنے کے مواقع فراہم کرے۔