تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیں، کونسلرمحمد مہدی

21 March 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے مو ثر اقدامات اٹھایا جائے۔ شہر میں رہائش پذیر عوام دن بدن بڑتی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے ۔ شہر کی آبادی بڑتی جارہی ہے جو ملکی ترقی کا سبب بن سکتا ہے مگر روزگار کی عدم موجودگی کے باعث یہ پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ بے روزگاری سے نجات ، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ تو حکومت کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہیں مگر حکومت ان چیزوں سے غفلت کی باعث عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما اور کونسلر محمد مہدی نے کہا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کا پورا دھیان تعلیم کی طرف ہے اور وہ تعلیم کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تعلیم اور ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود قوم کے سرمایوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان جو اپنے ہنر کو ملکی فلاح کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ، انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے باوجود نوکری نہیں ملتی اور اپنے ہنر کے مظاہرے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ ایسے کئی افراد موجود ہیں، جن کے پاس ڈیگریاں تو ہیں مگر اسکے باوجود ان میں سے بعض اپنے ذاتی کاروبار چلانے میں مصروف ہیں اور بعض کو بے روزگاری کا سامنا ہے، ایسے لوگوں کی بڑی تعداد معاشرے میں موجود ہے، جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں مگر ان افراد کے صلاحیتوں سے استفادہ نہیں اٹھایا جا رہا ہے، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری عوام اور خوشحالی کے درمیان ایک بہت بڑی دیوار بن گئی ہے۔ملک میں غربت کے مکمل خاتمے کی ضرورت ہے اور اسکے لئے حکومت کو اقدامات اٹھانے ہونگے۔ حکومت بڑھتی مہنگائی کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں تشکیل دے تاکہ ان کے عمل میں آنے سے عوام کو ریلیف ملے اور مہنگائی کے مسئلے کے حل سے غربت کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree