وحدت نیوز (کوئٹہ) دی ہوپ اسکول کے ڈائریکٹرسلیم رضا نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سیکریٹریٹ میں ایک لاکھ روپے کی امداری رقم کا چیک ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی موسوی سے وصول کرلیا، سلیم رضا صاحب نے امدادی رقم کے حصول کے بعد ایم ڈبلیوایم کی قیادت خصوصاًرکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کا خصوصی شکریہ اداکیا، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے '' دی ہوپ اسکول " کے چند ماہ قبل سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں سکول ہذا کے لیے مبلغ ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔