قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے حکمران تھر میں انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ دار ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

18 November 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تھر میں غربت ، بھوک اور افلاس کے باعث معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران 447 افراد کی ہلاکت المیہ ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز قلت غذا کے باعث نو معصوم بچوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے حکمران اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابی نظام کے بغیر حقیقی جمھوریت کا قیام نا ممکن ہے۔ موجودہ کرپٹ سیاسی نظام تبدیل کئے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62,63 پر عمل درآمد ضروری ہے۔آئین کی ان دفعات کو نظر انداز کر کے بننے والی پارلیمنٹ غیر آئینی ہے۔ستر فیصد ٹیکس چور اراکین پارلیمنٹ سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات خصوصا نوجوان ،نظام کی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ مجلس وحدت مسلمین چہروں کی بجائے کرپٹ سیاسی نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔

 

انہوں نے زائرین کے سلسلے میں حکومتی روئے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں ۔ زائرین کے ریسٹ ہاؤس ، پانی اور دیگر ضروریات کا اہتمام از بس ضروری ہے۔ بلوچستان بارڈر پر این او سی کا مطالبہ غیر آئینی ہے اسے ختم کرتے ہوئے زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree