مجلس وحدت مسلمین نے ہر پلیٹ فارم پر محروموں کے حق کیلئے آواز بلند کی ، کونسلر محمد مہدی

29 April 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلر محمد مہدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ایسی جماعت ہے جو قوم کی خدمت کیلئے میدان میں اتری ہے، ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ قوم کیلئے جدوجہد ہے ۔ ہمارا مشن غریبوں اور محرومی کو انکے حقوق دلانا ہے اور ہم اپنی جدوجہد سے قوم کو انکے حقوق دلائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کا استحکام چاہتے ہیں اور ملک کو ایسی لازوال ترقی دینا چاہتے ہیں جس کی قوم کا ہر فرد خواہشمند ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری قوم کے افراد نے اس مقصد کے حصول کیلئے ہماری مدد کی اور اپنی ووٹ کے طاقت کے استعمال سے ہمیں نمائندگی کا موقع دیا۔ عوام نے ہم پر بھروسہ کیا اور ہم ہمیشہ انکے امیدوں پر پورا اترے ہیں اور آئیندہ بھی ہماری کوشش یہی رہے گی کہ اپنے کئے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کرے۔ ہماری جماعت عوامی خواہش کے تحت میدان عمل میں اتری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کو تخت اقتدار میں بیٹھنے کا لالچ نہیں اور ہم نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو نظر انداز کرکے کام کیا ہے اور اجتماعی مفادات کو مد نظر رکھا ہے۔ اسمبلی کے پلیٹ فارم پر ہمارے نمائیندے نے مختلف مسائل کو زیر بحث لاکر انکی حل کیلئے جدوجہد کا راستہ اپنایا اور غریبوں ، محروموں و مظلوموں کے حق کی بات کی۔ قوم کو ایسے حکمرانوں کی کوئی ضرورت نہیں جن کے پاس اپنے پیسے بنانے کی تو پلاننگ موجود ہو مگر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی پروگرام نہ ہو۔مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف ہے چاہے وہ معاشی ظالم ہو، سیاسی ظالم ہو ، جو بھی اس ملک کی عوام پر کسی بھی طرح سے ظلم کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں ، اسی لیے عوام کے درمیان ہیں اور ہم عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ بیان کے آخر میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کی جانب سے علامہ اصغر عسکری کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور امید کی گئی کے انکی سربراہی میں پنجاب میں ایم ڈبلیوایم کی عوامی مقبولیت میں اضافہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree