مسلمانوں‌ کو رہبر انقلاب اسلامی اور مفتی اعظم کے پیغام پر عمل کرنا ہوگا، علامہ سید ہاشم موسوی

21 October 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی رہنمامجلس وحدت مسلمین و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا نماز جمعہ کے خطبے میں نمازیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔ اسلام دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ مسلمانوں کو امن پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ مسلمان اپنی قوت کو پارہ پارہ ہونے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا حجاج کے نام دیئے گئے پیغام پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے واضح طور پر مسلمانوں کے دشمن امریکہ و اسرائیل کی نشاندہی کی ہے۔ لہذا آپس میں اختلافات کی بجائے ہمیں اتحاد و اتفاق سے رہ کر مشترکہ دشمن سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز آل الشیخ کا موجودہ دور میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے موقع پر خطبہ حج میں‌ واضح موقف اپنانا، مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید قربان ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ہم تمام تر ذاتیات سے بالاتر ہوکر صرف اللہ تعالٰی کی خوشنودی کیلئے اپنے ہر عمل کو سرانجام دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree