نومنتخب کامیاب خواتین کونسلرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ

04 June 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے تمام عہدیداران و اراکین نے اپنے بیان میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے انتخابات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر علمدار روڈ کی چار خواتین کامیاب قرار پائی ہیں۔ اس تاریخی کامیابی پر ہزارہ قوم اور اس کے ساتھ بسنے والی تمام دیگر اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ سب اقوام میں برادری، اتحاد و یگانگت کا نتیجہ ہے۔ جس کی وجہ سے آج یہ تاریخی کامیابی ملی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کا ہمیشہ یہ شیوہ رہا ہے کہ وہ باہمی احترام پر مبنی اتحاد و یگانگت بالخصوص دینی طبقوں سے مل کر اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سینیئر عہدیدار کونسلر کربلائی رجب علی، کونسلر کربلائی عباس علی اور کونسلر سید محمد مہدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شب و روز محنت اور لگن سے آج ہمیں کامیابی نصیب ہوئی، جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

 

انہوں مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے عوام میں اتحاد و یگانگت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے اتحاد بھی بہتر عوامی خدمت کیلئے ہے۔ جس کا عملی مظاہرہ ان بلدیاتی انتخابات میں ہوا ہے اور اس کا فائدہ کوئٹہ کے عوام کو ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کوئٹہ کے عوام انشاءاللہ مستقبل میں کوئٹہ کی ترقی کی شکل میں اس کا مشاہدہ کرینگے۔ انہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ یہ اتحاد کوئٹہ میں ترقی اور امن کے قیام کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین باہمی اعتماد اور برداشت کے کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ جو ہمہ گیر سیاست کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین الہٰی فریضے کے مطابق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بھرپور عملی کوششوں میں مصروف ہے، جس کا عوام بخوبی مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں اس موقع پر کوئٹہ کے عوام بالخصوص علمدار روڈ کے ہزارہ قوم سمیت دیگر اقوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اپنی کامیابی کو عوام کے مرہون منت سمجھتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree