ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کا آغاز کردیں ، علی حسین نقوی

30 January 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور پولیٹیکل سیکریٹری صاحبان کو آمدہ بلدیاتی انتخابات 2019کی بھرپور تیاری کی ہدایات جاری کی ہیں ، صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کا جلد انعقاد متوقع ہےلہذٰا سندھ کے تمام اضلاع اپنی ترجیحات کا فوری تعین کرکے ٹارگٹڈیونین کونسلز کی فہرستیں مرتب کرکے انتخابی پینلزکی تشکیل کا عمل شروع کردیںاور شعبہ سیاسیات سندھ مکمل رپورٹ جلد ارسال کریں ۔

علی حسین نقوی نے کہاکہ سندھ بھر میں بلدیاتی نظام مفلوج ہے، عوام پانی ، بجلی ، گیس اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم ہیں ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لئے وبال جان بننے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم کی آپسی لڑائی نے کراچی سمیت پورے سندھ میں انتظامی بے ضابطگیوں کی سنگین مثالیں قائم کی ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تاحال کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت کے ساتھ الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے،مرکزی پولیٹیکل کونسل کی مشاورت کے بعد باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree