آغا سید ضیاء الدین رضوی قتل کیس ایک حساس نوعیت کا کیس ہے جسے فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہونا چاہئے،الیاس صدیقی

13 August 2015

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آغا سید ضیاء الدین رضوی قتل کیس ایک حساس نوعیت کا کیس ہے جسے فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کے اس حساس مقدمے کو بلاتاخیر فوجی عدالتوں کے سپرد کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آغا سید ضیاء الدین قتل کیس کے ملزمان کی بریت سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے اس لئے ملزمان کو کیفر اکردار تک پہنچانے کیلئے قتل کیس کو بلا تاخیر فوجی عدالتوں کے سپرد کیا جائے تاکہ اس قتل کیس کے اصل کرداروں کو سزا دیکر اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کی گوشمالی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج تک سنگین نوعیت کے جرائم میں ملزمان کے خلاف موثر کاروائی نہ ہوسکی ہے اور نہ ہی ان عدالتوں سے سزائیں دی جاسکی ہیں جس کی بناء پر فرقہ واریت کے واقعات تسلسل سے رونما ہورہے ہیں جس کا کلائمیکس آغا ضیاء الدین قتل کیس ہے اگر اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جاتے اور قتل میں ملوث مجرموں کو سزا مل جاتی تو سانحہ نانگا پربت جیسے واقعات رونما نہ ہوتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree