وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسب سے ’ ’ دفاع پاکستان بائیک ریلی ‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں جوانون نے شرکت کی۔ ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں وطن عزیز پاکستان، ایم ڈبلیو ایم کا پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر 6ستمبر کے شہداء سے تجدید عہد کے نعرے درج تھے۔ ’’ دفاع پاکستان بائیک ریلی‘‘ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹریٹ نکالی گئی جو کہ یادگار شہدا اسکردو، علمدار چوک، بے نظیر چوک اور نیا بازار اسکردو سے ہوتی ہوئی کالج روڈ اسکردو پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی سے مخاطب ہو کر شاہد حسین نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان وطن عزیز کی درخشندہ تاریخ کا عظیم باب ہے، جس دن ہندوستان کے تمام تر عزائم کو خلاف میں ملا کر ثابت کیا تھا کہ ہماری تعداد کم ضرور ہے لیکن دشمن سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاکستان کے شیر دل جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خلاک میں ملایا تھا اور پاکستانیوں کے سر کو فخر سے بلند کیا تھا۔ آج وطن عزیز پاکستان کے مقابلے میں کوئی بیرونی دشمن کھڑا نہیں ہو سکتا لہٰذا طالبان اور داعش کی صورت میں ہماری دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ان ملک دشمن، اسلام دشمن اور پاکستان طاقتوں کے ساتھ نمٹنے کے لیے 65ء کی طرح متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آپریشن ضرب عضب کو ملک گیر کرنے اور دہشتگردوں کی سیاسی ونگ، معاشی ونگ کو ختم کرنے بلخصوص انکی پشت پناہی کرنے والوں والوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی ضرورت ہے۔ ریلی کا اختتام پاکستان کی استحکام و سلامتی کی دعا کے ساتھ کی گئی۔