جنگ آزادی کے ہیرو شاہ خان کی رحلت پر پوری قوم غمزدہ ہے، آغا علی رضوی

21 November 2016

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید آغا علی رضوی نے آنریری بریگیڈیئر راجہ شاہ خان کی رحلت پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جنگ آزادی کے ہیرو شاہ خان کی رحلت پر غمزدہ خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عنایت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی قومی و ملی خدمات لائق تحسین ہیں اور انہی قائدین کی محنتوں اور قربانیوں کے نتیجے میں آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمارے قومی ہیروز نے جس طرح اپنی جان و مال کی پروا کئے بغیر ڈوگرہ راج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا، بے سروسامانی کے عالم میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور 72 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ دشمن کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا۔ آنریری بریگیڈئیر راجہ شاہ خان مرحوم نے جنگ آزادی گلگت کے دوران جس طریقے سے دشمن کی چالوں کو ناکام بناتے ہوئے سکاؤٹس کی قیادت کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ ایک انتہائی راز دار، جفاکش اور اس سرزمین کے وفادار سپوت تھے۔ مرحوم نہ صرف گلگت بلتستان کے ہیرو تھے بلکہ مملکت خداداد پاکستان کیلئے ایک قیمتی سرمایہ تھے، ان کی رحلت سے پوری قوم غمزدہ ہے اور خدا کے حضور دعا گو ہیں کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔ دکھ کے اس موقع پر ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پانے ہیروز کے کارناموں کو زندہ رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے اور رہتی دینا تک ان کا نام زندہ رہے گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree