علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملہ کشمیر کاز پر پاکستان کے موقف کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا ہے،ڈاکٹر علی گوہر

15 February 2017

وحدت نیوز (گلگت)  علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملہ کشمیر کاز پر پاکستان کے موقف کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔دہشت گردی کی تازہ لہر کا سبب نیشنل ایکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد نہ ہونا ہے۔کالعدم سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل آزاد چھوڑنا گیا ہے جبکہ سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہرنے علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ نرم گوشہ اختیار کرنے کی وجہ سے دہشت گرد منظم ہوگئے ہیں ۔لاہور میں سیکورٹی فورسز پر حملہ اور آزاد کشمیر میں علامہ تصور حسین جوادی پر حملے کے پیچھے ایک ہی سوچ کارفرما ہے۔امریکہ اور اس کے عرب اتحادی اور انڈیا کی گڑھ جوڑسے دہشت گرد وں نے پاراچنار،کوئٹہ، لاہور اور مظفر آباد میں منظم حملے کئے اور ان تازہ حملوں کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔مظفرآباد میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنادیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کے خطرات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئے حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جب تک بھرپور کاروائی نہیں کرتی دہشت گردی کم ہوتی نظر نہیں آرہی۔انہوں نے پاک فوج کا جنوبی پنجاب میں کومبنگ آپریشن کے فیصلے خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اس کومبنگ آپریشن کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائے اور بلاتفریق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر جیسے حساس علاقے میں علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی سازش ہے حکومت آزاد کشمیر دہشت گردوں کوفوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree