ڈاکٹر کاظم سلیم کھرمنگ ہی نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا فخر ہیں، علامہ شیخ اکبر رجائی

21 February 2017

وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے رہنما علامہ شیخ اکبر رجائی نے معروف مفکر اور سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر کاظم سلیم کی کویت کونسل آف ریسرچ کی سربراہی کیلئے تعین ہونے پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب سے ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ اسی طرح ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کاظم سلیم اس سے قبل بھی دنیا بھر میں خصوصا ایشائی و مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی میں اپنی خداداد صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو اسلام ناب محمدی کا روشن ترین پہلو کرچکے ہیں۔ اب کویت جیسے امیر مسلم ملک کے اعلیٰ ریسرچ کے ادارے کی سربراہی میں انکی صلاحیتوں کی شمولیت سے مسلم ممالک کے مسائل کی بہتر نشاندہی، ان کے حل اور اقوام عالم میں مسلمانوں کی حقیقی تابناک و روشن پہلووٗں کو اجا گر کرنے میں مدد ملے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree