وحدت نیوز(سکردو) حاجی گام چوک سکردو کا نام سانحہ بابوسر میں شہید ہونیوالے قاری محمد حنیف کے نام پر رکھ دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید علی رضوی کے ہاتھوں بورڈ کی تنصیب کی گئی ۔ بورڈ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اہالیان محلہ کی جانب سے لگایا گیا۔ تقریب میں اہالیان محلہ حاجی گام سمیت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سکریٹری نشر و اشاعت نسیم کربلائی، ڈویژنل صدر سید اطہر موسوی، مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری سیاسیات اور ماہر تعلیم حاجی محمد علی، سکریٹری نشر و اشاعت ایم ڈبلیو ایم میثم کاظم اور دیگر نے شرکت کیں۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضوی نے شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی اور شہدائے بابوسر، شہدائے چلاس، شہدائے کوہستان اور دیگر شہدائے گلگت بلتستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیں۔