وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک پاکستان کی نگر میں اتحاد سے سابق حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنماووں کو دماغی عارضہ لاحق ہو گیا ہے جو ان کے بیانات سے واضح ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے رہنماء سید الیاس موسوی نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی پی نے اپنے پانچ سالہ دور میں جہاں کرپشن کا بازار گرم کیا وہیں علمائے کرام کی بلاجواز گرفتاری کی کوششوں سے بھی ذلت اٹھائی جو لوگ کل تک حق ملکیت پر بات کرنے والوں گرفتار کرتے رہے آج وہی اسطرح کے نعروں سے صرف اپنی سیاسی ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ ہم سے گاڑی کے اخراجات پوچھنے والوں کی اوقات ہم خوب جانتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی پی رہنماء اپوزیشن جماعتوں پرتنقیدکی بجائے اپنی حالت خصوصاً پنجاب میں تیزی سیکم ہوتے حجماور ختم ہوتی مقبولیت پر توجہ دیں ۔