دنیائے صحافت کے ایک درخشاں باب سید مہدی کی رحلت، ایم ڈبلیوایم کا اظہار افسوس

22 August 2017

وحدت نیوز(گلگت)  سید مہدی دنیائے صحافت کے ایک درخشاں باب تھے مرحوم نے اپنے قلم کا کبھی سودا نہیں کیا اور حکومتی جبر کے سامنے ہرگز نہیں جھکے۔مرحوم کے گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ سید مہدی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا۔مرحوم مزاحمتی صحافت کے امین تھے جس نے ہردور میں حکمرانوں کے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا اور حکمرانوں کے کرپشن اور ناانصافیوں کے متعلق اصل حقائق کو عیاں کرتے رہے جس کی وجہ سے ہردور میں حکمران مرحوم سے نالاں نظر آتے تھے۔بااثر حلقوں نے ان کی حق گوئی کو دبانے کیلئے ہر حربہ آزمایا لیکن مرحوم کی حق گوئی کے سامنے ان کا بس نہیں چلا۔گلگت بلتستان کا ہرباسی ان کی جرات و ہمت کے معترف نظر آتا ہے اور ان کی رحلت نے باہمت اور حق گو افراد کو رنجیدہ خاطر کیا ہے۔مرحوم کی وفات سے جہاں دنیائے صحافت کو نقصان پہنچا ہے وہاں گلگت بلتستان کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا اور ان کے شاگردوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کے کھینچے ہوئے خطوط پر گامزن رہتے ہوئے حق گوئی اور بے باکی کا دامن تھامے رہینگے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں غم کے اس موقع پر صبر کی تلقین کی ۔خداوند عالم کی درگاہ میں دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree