کراچی میں انجینئر ممتاز رضوی کی گمشدگی کا آرمی چیف اور چیف جسٹس نوٹس لیں، علامہ احمد علی نوری

03 February 2018

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری نے ایک بیان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے انجینئر سید ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ میں قاتلوں،غنڈوں اور کرپشن مافیا کو عہدوں سے نوازا جاتا ہے جبکہ بے گناہ محب وطن شہریوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا تا ہے۔ سندھ کی حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتری ہوئی ہے اور اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد جبری طور پر گمشدہ ہے۔ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں جبری طور پر گمشدہ افراد کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرکے جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے جاری بیان میں آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں آئے روز ہونے والی جبری گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور حال ہی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے کراچی کے معروف انجینئر سید ممتاز رضوی کو بازیاب کر کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree