سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کو پائمال کرکے تعصبانہ بنیادوں پر بھرتیاں جاری ہیں، الیاس صدیقی

24 March 2018

وحدت نیوز (گلگت) مسلم لیگ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے کرپشن، اقربا پروری اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے۔اقربا پروری اور کرپشن میں لیگی حکومت نے پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کو پائمال کرکے تعصبانہ بنیادوں پر بھرتیاں جاری ہیں۔محکمہ فشریز میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اور من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے لیگی حکومت نے اداروں کو مفلوج کرکے اختیارات اپنے ہاتھ میں لی ہوئی ہیں۔کسی بھی ادارے میں ملازمتوں پر تقرریاں میرٹ پر انجام نہیں پائی ہیں۔محکمہ ہیلتھ، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں میں بھرتیوں میں میرٹ کو پائمال کیا گیا۔اب محکمہ فشریزمیں بھی من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے علاقے کا امن تباہ ہوتا جارہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ماضی کی حکومت کی طرح کرپشن کو فروغ دیا جارہا ہے اور ترقیاتی منصوبے بھی تعصب کی نذرہیں۔میرٹ کو برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے نوجوان نسل احساس محرومی کا شکار ہوچکی ہے اور بیروزگای سے تنگ نوجوان دوسرے وسائل کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے ذمہ دارآفیسروںسے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمتوں میں بغیر کسی دبائو کا شکار ہوئے میرٹ پر تعیناتی عمل میں لائیں۔سیاسی نسبت اور غیر قانونی راستے سے ملازمت حاصل کرنے والے جان لیں کہ خدا کا غضب کسی بھی انہیں لپیٹ میں لے سکتا ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے منصب کا لحاظ رکھتے ہوئے ماتحت اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree