امام علی ؑ نے اپنی پوری زندگی ظالموں کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت میں گزاری، آغا علی رضوی

02 April 2018

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ نے روندو میں جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کی زندگی مینارہ نور اور ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علی ؑ کی زندگی ظالموں کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت میں گزری۔ انکی شہادت عدل کے قیام کے لیے جہدوجہد کا نتیجہ تھا ۔ مولا علی ؑ کی زندگی کا ہر پہلو انسانی نجات کا ضامن ہے۔آغا علی رضوی نے کہا کہ امام علی ؑ کی ولادت کا جشن منانے کا مقصد امام کی سیرت اور انکی زندگی کے اصولوں پر عمل کرنے کا عزم کرنا ہے۔ امام نے اپنی زندگی میں معاشرے کو ظالم و مظلوم میں تقسیم کر کے واضح کر دیا کہ اگر مظلوم غیر مسلم یا کافر بھی ہو تو اسکی حمایت میں جان کی بازی لگانی چاہیے اور ظالم چاہیے مسلمان ہی کیوں نہ ہو اس کی مخالفت سے باز نہیں آنا چاہیے۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو امام علی ؑ کے اس عظیم پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتا ہے مگر ظلم سے نہیں۔ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ظلم اور جبر کے ذریعے عوامی حقوق چھین لیں گے یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کبھی گندم سبسڈی ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کبھی ٹیکس نافذ کیا جاتا ہے اور کبھی خالصہ سرکار کی آڑ میں عوامی اراضی چھیننے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہم کبھی بھی حکمرانوں کو ظلم کرنے نہیں دیں گے اور ظلم کی دیوار کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی چاہے کسی کو بھی ناگوار گزرے ۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ مظلوموں کو اس کا حق دینے کی تحریک شعور و آگاہی کے ساتھ شروع کی ہے اور اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں دینی پڑے گریز نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree