ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی جانب سے ایران کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی مہم کا آغاز

11 April 2019

وحدت نیوز (سکردو) وطن عزیز پاکستان کے دیرینہ رفیق اور ہمسائیہ اسلامی ملک ایران میں حالیہ تاریخی بدترین سیلابی تباہ کارویوں کے موقع پر اور مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیرانتظام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں یادگار شہداء اسکردو پر امدادی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جی بی کے زیراہتمام امدادی کیمپ میں آغا علی رضوی نے شرکت کی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارگی کی بنیاد پر ایرانی عوام کی مدد کرنا تمام مسلمانوں کا اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ایرانی عوام ہر طرح کی مشکلات اور مسائل سے نبرد آزما ہوسکتی ہے، لیکن ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2010ء میں ہونے والی سیلابی تباہ کارویوں میں ایران کے عوام نے جس طرح مدد کی تھی، وہ قابل تعریف تھی۔

اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام اخلاقی بنیادوں پر ایرانی عوام کی مدد کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی کوئی انسان مشکل میں ہو، ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیئے اور اگر مسلمان ہے تو کوتاہی ہرگز نہیں برتنی چاہیئے۔ ایران کے اندر سیلاب کے موقع پر مختلف مسالک کے درمیان وحدت کا جو مظاہرہ ہوا، وہ سب کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ہمیں بھی پورے ملک میں مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنی چاہیئے اور جہاں جہاں مسلمان مشکل حالات میں ہوں، وہاں مدد کرنی چاہیئے۔ چاہے ایران ہو، عراق ہو، فلسطین ہو، نائیجیریا ہو یا کوئی اور اسلامی ملک، ہمیں انکی پکار پر لبیک کہنا چاہیئے اور پاکستان کو الگ ریاست بنانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ عالم اسلام کی قیادت سنبھالے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree