وحدت نیوز(گنداواہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی گنداواہ آمد ضلعی کابینہ و ورکرز نے صوبائی صدر ودیگر صوبائی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا اور جلوس کی صورت میں مہمانوں کو مسجد اقصٰی حسینی محلہ گنداواہ لایا گیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، مجلس علماء شیعہ ضلع جھل مگسی کے صدر مولانا علی نواز عرفانی، ضلعی کابینہ ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔
سابقہ ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ کے استعفیٰ دینے کے بعد ضلعی صدر کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے اکثریت رائے سے مولانا گلزار علی کلواڑ اگلے تین سالوں کے لیےصدر منتخب ہوئے، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔ اجلاس سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط یونٹس تنظیم کی بنیاد ہوتے ہیں۔ یونٹس کی کارکردگی اور بھرپور فعالیت سے ضلع و تحصیل تنظیم منظم ہوگی۔ مجلس وحدت کے ہر سطح کے عہدیداران و کارکنان کو اپنی اخلاقی تربیت پر توجہ کرنی چاہیئے۔ یونٹس و اضلاع کو دعا اور اخلاقی تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہیئے۔
اس موقع پرنومنتخب صدر کو مبارک باددیتے ہوئے صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ہم امیدوار ہیں کہ نئے صدر ماہ مبارک رجب المرجب میں توسیع تنظیم مہم میں توجہ دیں گے اور مزید یونٹس کا قیام عمل میں لائیں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اسٹڈی سرکل کا انعقاد نہایت لازمی ہے عہدیداران وکارکنان کو اس پروگرام میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔