وحدت نیوز(سکردو)فنانس منسٹر گلگت بلتستان جناب جاوید منوا اور منسٹر ورکس جناب وزیر محمد سلیم نے جامعۃ النجف سکردو کادورہ کیا۔اس موقعے پر پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری (ممبر جی بی کونسل اور وائس پرنسپل جامعۃ النجف سکردو) نے مدرسے کے تعلیمی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے مہمانوں کو آگاہ کیا۔
وزراء صاحبان نے مختلف شعبوں میں مدرسہ ھذا کی خدمات کو سراہا۔ ساتھ ہی جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے تحقیقی تھیسز دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان بہترین قلمی کاوشوں کی قدر دانی کی۔ شیخ نوری صاحب نے دونوں وزراء صاحبان کو مدرسہ ھذا کے پرنسپل شیخ محمد علی توحیدی کا معروف اور اہم قلمی اثر "علی کا راستہ" تحفے کے طور پر پیش کیا۔