شغرتھنگ روڈ پر سازش ناقابل برداشت، آغا علی رضوی نے یادگار سجانے کا عندیہ دے دیا

20 October 2023

وحدت نیوز (سکردو) صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی نے اخباری نمائندےسے گفتگو میں کہا کہ شغرتھنگ روڈ پر مزید سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت مزید عوام دشمنی سے باز رہے۔ جب سے رجیم چینج آپریشن ہوا ہے وفاق نے بلتستان کے لیے ایک سکیم بھی نہیں دی ہے۔ یہ حکومت مزید سکیم لا نہیں سکتی ہے تو پرانی سکیموں کے خلاف سازش تو نہ کرے۔ شغرتھنگ روڈ کے خلاف سازش بلتستان کے خلاف سازش اور بلتستان دشمنی ہے۔ لگتا ہے عوام کو سڑکوں پر لاکر یادگار سجائے بغیر یہ حکومت کوئی کام کر نہیں سکتی۔ بلتستان ریجن سے حکومتی اراکین حیلے بہانے اور صفائیاں دینے کی بجائے اس خطے کا وفادار بنیں اور ڈٹ جائیں۔ ہمیں معلوم ہے کن وجوہات کی بنیاد پر پہلے معطل ہوا اور اب ری ٹینڈر کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ حساس ادارے لکیر پیٹنے کی بجائے بروقت خطے کے خلاف ذاتی مفاد کی خاطر عوامی سکیموں کی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کا رستہ روکیں۔ اصل خطہ دشمنی ایسے منصوبوں کے ساتھ کھیلنا ہے۔ ہم جب بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دیں تو شکایت نہ کرنا۔ ہمیں پورے خطے میں عوامی احتجاج پر مجبور نہ کریں۔

 آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو گرفتار کرکے یہ نہ سوچیں کہ حقوق کے لیے آواز بند ہوجائے گی۔ پہلے آغا نذر کاظمی اور اب شبیر مایار پر ہاتھ ڈال کر عوام میں بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔ شبیر مایار کو فورا رہا کیا جائے۔ عوامی حقوق کے لیے جمہوری جدوجہد کرنے والوں پر پابندی عائد کرنا نئے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ لوگوں کو جمہوری اور عوامی جدوجہد کرنے دیں ورنہ جدوجہد کا نیا انداز شروع ہوسکتا ہے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو چین سے رہنے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تو صوبائی حکومت واضح کرے۔ انہیں سبق سکھانے کا ہزار طریقہ عوام کے پاس موجود ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بحران پیدا کرنا ہے کہ حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree