وحدت نیوز(سکردو)جامع مسجد حشوپی شگر میں چہلم شھدائے مقاومت کے اجتماع سے مجاھد ملت آغا سید علی رضوی ،شیخ محمدجان حیدری ،سعید نوری نے خطاب کیا۔
مجاھد ملت نے فرمایاکہ مکتب تشیع قربانی اور ایثار کا مکتب ہے۔دین کو بچانے کےلئے قربانی دینے کی ضرورت ہے۔آج زمینوں،اور ثقافت کی بقا کےلئے قربانی ضروری ہے۔آج بھی ہمیں مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قربانی دینے کی ضرورت ہے ۔