دیامر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں فوری مطالبات حل کیے جائیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

16 February 2025

وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر کے عوام کے مطالبات فوری حل کیے جائیں اور مزید خطے میں بے چینی پھیلنے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لیے متاثرین ڈیم کے مطالبات حل کرنا کوئی مشکل نہیں لیکن حکومت انتہائی غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دیامر کے ہزاروں عوام کئی روز سے سڑکوں پہ ہے اور صوبائی حکومت کو اپنی کرسی کی فکر ہے۔ دیامر کے عوام حکم کریں ہم بھی انکے احتجاج میں شریک ہو جائیں گے۔

 اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہا کہ عوام پر ظلم ختم کیا جائے۔ ذمہ داروں کو ناعاقبت اندیشی اور غلط فیصلوں سے خطہ نہ ختم ہونے والے بحران میں داخل ہوچکا ہے۔ احساس محرومی اور غلط فیصلوں کے نتیجے میں ایک جنریشن مایوسی کا شکار ہوچکی ہے۔ ان غلط فیصلوں اور ظالمانہ عوام دشمن فیصلوں کے نتائج سب کو بھگتنا ہوگا۔ دیامر ڈیم گلگت بلتستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس پروجیکٹ کے لیے دیامر کے عوام نے اپنے اجداد کی قبرستانوں، اپنے آثار اور نوادرات تک کی قربانی دیں لیکن اس کا صلہ دینے کی بجائے ان کو حقوق سے روکے جا رہیں ہے۔ عوام کو ہر صورت میں مطئمن کرنا ہوگا تاکہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ پنجاب یا دیگر علاقوں کی طرح طاقت کے بلبوتے پر عوام کو دبانے کا خیال اگر کسی کا ہے تو وہ بھول جائیں۔ مطالبات سے عوام کو پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر ڈیم مذاکراتی کمیٹی بناکر وفاقی حکومت کو انگیج کریں اور معاملات کا حل نکالیں ورنہ دیامر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی میں احتجاج پورے گلگت بلتستان میں پھیلے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree