وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان و گلگت بلتستان اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر محمد کاظم میثم نے روز نیوز کے پروگرام ڈائیلاگ میں اینکر پرسن ارم چودھری کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی ہے ملک سمیت گلگت بلتستان کو بحرانوں میں دھکیلا جا رہا۔گلگت بلتستان میں معاشی بحران پیدا کیا جا رہا اور عوام مشکلات کے شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف آکائیوں کو جدا کرکے کے ملکی وحدت کو توڑا جا رہا اور ایک اور 71 کی کوشش ہو رہی ہے۔ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے، جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، ہم سب دو خاندانوں کی کاسہ لیسی کر رہے رہیں۔ملک کو جمہوری طریقے سے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے بیساکھی اور بادشاہت نہیں چل سکتی۔