آرمی کے تعلیمی اداروں کو تعلقات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، علامہ علی رضوی

24 June 2013

allama s a rوحدت نیوز (بلتستان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان میں سرکاری تعلیمی اداروں سے توقعات وابستہ رکھنا عبث ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ نجی اور معیاری تعلیمی ادارے دوستیوں، تعلقات اور تعصبات کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں پبلک اسکول اینڈ کالج کے علاوہ آرمی پبلک اسکول کا شمار معیار تعلیم فراہم کرنے والے اداروں میں ہوتا ہے اور دونوں پاکستان آرمی کے سرپرستی میں ہے۔ ان دونوں اداروں کے قوم پر بڑے احسانات ہیں اور پڑھے لکھے افراد میں پیدا کرنے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے لیکن گذشتہ سال سے ان اداروں کے تعلیمی ماحول کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہا ہے۔ گذشتہ سال پبلک اسکول اینڈ کالج میں بھی طویل عرصہ تعلیمی بحران پیدا کیا گیا اور ادارہ لائق فائق اساتذہ کو نکالنے پر منتج ہوا اور اس کی بازگشت اس سال آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج میں سنائی دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ادارہ مسائل سے خالی نہیں ہوتا لیکن ان مسائل کا حل طاقت کے بل بوتے پر نہیں بلکہ مفاہمت و مصالحت سے کریں۔ میں ان دونوں اداروں میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور دیگر مسائل بالخصوص اخلاقی مسائل کے حوالے سے ایف سی این اے تک آواز بلند کروں گا۔ کیونکہ یہ ادارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے ہیں نہ کہ لبرل، کمیونسٹ اور فرد واحد کی ملکیت ہے۔ یہاں اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کو پروان چڑھنا چاہیئے نہ کہ بالغ بچیوں کو گراونڈ میں لے جایا جائے اور ان کی اخلاقات کو تباہ و برباد کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree