وحدت نیوز (مظفرآباد) سابق وزیراعظم ، صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی وفد کے ہمراہ وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد ، ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات ، سابق وزیرحکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی، امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید خان ، سید تصور عباس ، سید یاسر علی نقوی و دیگر مرکزی رہنما سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل امیدوار اسمبلی مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، ریاستی سیکرٹری سیاسیات و امیدوار اسمبلی سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ،ریاستی رہنما و امیدوار اسمبلی خالد محمود عباسی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسین سبزواری، سیکرٹری شماریات عابد علی قریشی ، امیدوار اسمبلی سید ارسلان شاہ بخاری ، امیدوار اسمبلی سید افتخار حسین کاظمی ، امیدوار اسمبلی سید حسنین علی کاظمی و دیگر کارکنان و عہدیداران اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ، ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم ملت کی عزت و وقار خاطر کھڑے ہیں ، دہشت گردی نے اس ملک و ملت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 13مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں ، وہ قائد واقبال کے پاکستان کے متلاشی ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن جماعتیں اور افراد دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے لیے باہم ملکر آواز بلند کریں ، ملت کشمیر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، خطہ ءِ کشمیر پرامن خطہ ہے ، یہاں غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری نے ڈیرا ڈال رکھا ہے ، یہاں لوڈشیڈنگ نے اندھیر کر رکھا ہے ،یہاں پر بنائے گئے ادارے اپنے مدار پر نہیں رہے ، مسئلہ کشمیر صرف باتوں تک محدود رہ گیا ہے ، ضروری ہے کشمیر میں خدمت کے جذبے سے سرشار جماعتیں آگے آئیں اور خطہ ءِ کشمیر کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام امیدوار خدمت خلق کے جذبے سے میدان میں اترے ہیں ، الیکشن میں ہمارا کردار بھرپور ہوگا ، ملت و قوم کے لیے میدان میں رہیں گے۔