آزاد کشمیر انتخابات، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ایم ڈبلیوایم سے رابطے

21 June 2016

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر انتخابی میدان میں ، امیدواران اسمبلی کی وحدت سیکرٹریٹ آمد ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقاتیں ، آمدہ الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے کئی وفود نے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی دفتر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیدوار اسمبلی حلقہ ایک لچھراٹ مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری سیاسیات و امیدوار حلقہ دو لچھراٹ سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ ، ریاستی رہنماء و امیدورا اسمبلی حلقہ چار کھاوڑہ خالد محمود عباسی ، امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی سید ارسلان بخاری و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں گی ، سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد نے ریاستی دفتر میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات کی ، سنی اتحاد کونسل کے وفد نے علامہ عبدالخالق نقشبندی کی سربراہی میں ملاقات کی ، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے وفد کے ہمراہ وحدت سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی ، مولانا طالب ہمدانی ، سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ، مسلم کانفرنس کے امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ میر عتیق الرحمن کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے رہنماؤں سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے وحدت سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، مجلس وحدت مسلمین مظلوم و محروم طبقات کی جماعت ہے انشاء اللہ مایوس نہیں کرے گی ، ہم عوام میں جائیں گے ، عوامی فیصلے لیڈروں کو سنائیں گے ، عوامی مسائل کا حل ہماری بنیادی ترجیح ہے ، محروم طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، اس جدوجہد میں عوام الناس ہمارا ساتھ دے ، عوام ہمارا ساتھ کرپشن کے خاتمے ، مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے ، غریت کے حالت بدلنے ، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے ، سیاحت کے فروغ اور ان جیسے بیسیوں مسائل کے خاتمے بارے عملی اقدامات کے لیے مجلس وحدت مسلمین پر اعتماد کریں ، مجلس آپکے معیار پر پورا اترے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree