ایم ڈبلیوایم غریبوں، محروموں اور مظلوموں کے حقوق کی خاطر میدان میں آئی ، سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ

19 April 2016

وحدت نیوز(چکوٹھی) غریبوں، محروموں اور مظلوموں کی خاطر میدان میں آئے، اقتدار مقصد ہوتا تو کہیں اور ہوتے ، مجلس وحدت مسلمین کا مشن و مقصد حقوق انسانی کے لیے جدوجہد ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ نے حلقہ پانچ کے دورے کے دوران چکوٹھی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس دوران ان کے ساتھ ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی ، سیکرٹری تعلیم سید ممتاز نقوی ، سیکرٹری جنرل ہٹیاں سید محب ہمدانی ،سید مشتاق شاہ کاظمی و دیگر بھی موجود تھے ، سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حلقہ پانچ کے لوگوں کے حقوق کی بازیابی چاہتی ہے، ان کی مضبوطی ،استحکام و دوام چاہتی ہے، اس مقصد کے لیے اس حلقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہمیں عوام نے بہت پذیرائی دی، عوامی خواہش کے تحت مجلس میدان عمل میں اتری ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کو اقتدار کا لالچ نہیں ، ہم اس اقتدار کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں جو ذاتی مفاد کے لیے ہو، جس میں غریبوں ، محروموں و مظلوموں کی بات نہ ہو، وہاں کسی کو کیا حق حکمرانی پہنچتا ہے کہ جہاں اس کی ریاست میں رہنے والے لوگ خط غربت سے بھی نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہوں ، لوگوں کو پینے کا پانی، رہنے کو گھر ، امور کے لیے روزگار میسر نہ ہو، ایسے حکمران اب نہیں چاہییں جن کے پاس اپنے پیسے بنانے کی تو پلاننگ موجود ہو مگر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی پروگرام نہ ہو، سید محسن رضا نے کہا کہ پانامہ لیکس کے شکار لوگوں کو عوام پہچان چکے ہیں ، اب اپنی امانت ان کے سپرد نہیں کریں گے، عجب کہانی ہے کہ جو کاروبار ،اولاد، کوٹھیاں اور علاج لندن میں کرواتے ہیں مگر حکومت پاکستان میں کرتے ہیں ، عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر منظم حکمت بنا رہی ہے اور حکمرانوں سے ایک ہی مطالبہ رکھتی ہے کہ اس ملک کی جان چھوڑتے ہوئے خود کو احتساب کے لیے پیش کرو اور عوام کا پیسہ عوام کے حوالے کرو۔ سید محسن رضا نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف ہے چاہے وہ معاشی ظالم ہو، سیاسی ظالم ہو ، جو بھی اس ملک کی عوام پر کسی بھی طرح سے ظلم کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں ، اسی لیے عوام کے درمیان ہیں ، انشاء اللہ عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree