حضرت فاطمتہ الزہرا ؑ اسوہ نبوی ؐ کی عملی پیکر اور امت محمدیؐ کے لیئے مینارہ نورکی حیثیت رکھتی ہیں ، علامہ تصور حسین جوادی

25 March 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیدہ فاطمۃ الزھراء اولین و آخرین میں افضل ترین خاتون ہیں ، اسی لیئے آپ سیدۃ النساء العالمین کے لقب سے نواز گیا، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین رہنما علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے یوم شہادت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے موقع پر منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سیدہؑ کائنات کی افضل ترین خاتون، رسول ؐ اسلام کی پارہ جگر دختر گرامی کی سیرت ہر دور میں قابل تقلید نمونہ ہے ، آپ ؑ اسوہ نبوی ؐ کی عملی پیکر اور امت محمدیؐ کے لیئے اسوہ کی حثیت رکھتی ہیں ، آپ کی زندگی اطاعت الہی کا بہترین نمونہ تھی، اپنے پدر گرامیؐ کی تربیت کا اثر تھا کہ آپؑ نے معاشرے میں ایک مثالی بیٹی، مثالی ماں اور مثالی زوجہ کا کردار ادا کیا ۔ آپؑ کی عزت و توقیر اس درجہ تھی کہ کتب احادیث میں مرقوم ہے کہ آپؑ جب تشریف لاتیں تھیں ، تو اللہ کے رسولؐ احترام کے لیئے کھڑے ہو جاتے ، پیشانی کا بوسہ لیتے اور اپنی جگہ بٹھاتے ، آپ علمی اعتبار سے اس مقام پر تھیں کہ کوئی سوال درپیش ہوتا تو وہ آپ کے دروازے سے معلوم کیا جاتا تھا، رسولؐ اسلام سے آپکی انسیت کی حد یہ تھی کہ صحابہ کرامؓ کو اگر رسولؐ اللہ سے کوئی ضروری کام کروانا ہوتا یا کسی مشکل کا حل ڈھونڈنا ہوتا تو وہ درِ زھراؑ پر آکر آپ کو توسل قرار دے کر کہتے بی بیؑ اپنے باباؐ سے ہماری سفارش کریں تو رسول اسلام کبھی آپ کو مسترد نہ کرتے بلکہ فرماتے اے فاطمہ ؑ تیری رضا خدا کی رضا اور تیرا غضبناک ہونا خدا کو غضبناک کرنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree