حکومت شہید علامہ جلبانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، علامہ تصور جوادی

05 December 2013

وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ دیدارعلی جلبانی اتحاد و وحدت امت مسلمہ کے لیئے کوشاں سرگرم عمل کارکن اور صاحب علم و عمل انسان تھے، ان کی شہادت سے اتحادبین المسلمین کی کوششوں میں سرگرم کارکن اور صاحب علم و عمل انسان تھے، ان کی شہادت سے اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے ، ریاست بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مسلسل وارداتوں کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور سندھ حکومت کے قیام امن کے لیئے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، معلوم نہیں نام نہاد ٹارگٹ آپریشن کا فائدہ دہشتگردوں کو کیوں ہو رہا ہے؟ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی وحدت ہاؤس مظفر آباد سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔


انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں مساجد ، مدارس ، امام بارگاہ، ٹی وی چینلز، بازار و کاروبار سب غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔قومی اداروں سے لوگوں کا اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ نئی عسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمہ کے لیئے تطہیری عمل شروع کرے، جب تک فوج کے ذریعے آپریشن نہیں ہو گا پورے ملک بالخصوص کراچی کے حالات سدھرتے نظر نہیں آتے، کراچی میں منظم انداز سے شیعہ کشی کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کے گھروں میں گھس کر سر کاٹ لیئے جاتے ہیں ، یونیورسٹی کے طلباء کا قتل ہوتا ہے، ڈاکٹرز اور علماء کو شہید کردیا جاتا ہے، نجی ٹی و چینل کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اس کے باوجود ملک کے حکمران دہشتگردوں سے مذاکرات کا راگ الاپ رہے ہیں، بعض قوتیں دہشتگردوں سے توجہ ہٹانے کے لیئے نان ایشوز کو ایشو بنا کر سیاست چمکا رہی ہیں۔ جبکہ ملک میں انسانی خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔


ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے کہا کہ قربانیاں اور شہادتیں ہمارے مؤقف میں تقویت کا باعث ہیں، حسین ؑ اور حسینیت کے راستے میں ہم ہر طرح کی قربانی کے لیئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں علامہ دیدار جلبانی نے اتحاد بین المسلمین کے قیام کے لیئے اگر گرانقدر خدمات سر انجام دیں اور اسی پاداش میں انہیں قتل کر دیا گیا تا کہ شیعہ سنی اتحاد پارہ پارہ ہو جائے لیکن طاغوتی و استعماری ایجینٹ اس بات سے بے خبر ہیں کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت بن چکا ہے،اور مسلمانوں کے اتحاد سے ہی فرقہ پرست دہشتگردوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ علامہ تصور نقوی الجوادی نے کراچی میں دیگرواقعات کے ساتھ ساتھ تبلیغی جماعت کے عہدیداران کے قتل کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام واقعات کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے ، وہ کہیں شیعہ کو کہیں سنی کو قتل کر کے مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنا چاہتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree