وحدت نیوز (مظفرآباد) آزاد جموں کشمیرمظفرآباد ڈویژن میں تقریباً15گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کا اظہار تشویش، پٹرولیم مصنوعات کی واضح کمی کے باوجود اثرات عوام الناس تک نہ پہنچنا نا قابل قبول عمل، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد ڈویژن میں 15گھنٹے کی لوڈ شیدنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولت دینے کا مطالبہ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں ، عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں ، بدون شیڈول لوڈشیڈنگ کرنا عوام کے ساتھ ظلم عظیم ہے، آزاد کشمیر کا خطہ اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی بنا کر دے رہا ہے، مگر اس خطے کو اس کی ضرورت تو دور بجلی دیکھنے کو بھی کم ملتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے ظالمانہ اقدام سے گریز کیا جائے ، اس طرح کے اقدام عوام کو حکمرانوں کے لیئے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ، حکمران عوام کی بات نہ کر کے دوبارہ کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے؟ پٹرولیم مصنوعات کی واضح کمی کے باوجود اثرات عوام تک نہ پہنچنا حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں ، پچھلے مہینے جب قیمت کم ہوئی تو دسمبر سے دو دن قبل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا، کیا پہلے پورا مہینہ سوئے رہے؟ اور جب مذید دو دن بعد قیمتیں کم ہونا تھیں انہیں نہیں پتا تھا؟ پھر جب قیمتیں کم بھی ہو گئیں تو پٹرولپمپوں سے ڈیزل و پٹرول غائب کر دیا گیا ، عوام خوار ہوتے رہے؟ کہاں ہے حکومت کی رٹ؟ حکومت کیوں نہیں عوام کا سوچتی؟حکومت کو جلد از جلد اس طرف توجہ کرنی ہو گی یہ نہ ہو کہ کل حکومت کے لیئے مشکلات میں اضافہ ہو اور وہ عوام کی بیداری کو اپنے خلاف براداشت نہ کر سکیں۔