بھارتی جارحیت پرنواز حکومت کی مجرمانہ خاموشی مظلوم کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنیکی عکاسی کرتی ہے،حمید نقوی

27 May 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت پر نواز حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،اس طرح کی مجرمانہ خاموشی نہ صرف مسئلہ کشمیر سے عدم دلچسپی بلکہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنیکی عکاسی کرتی ہے،مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ترجمان سید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ نواز حکومت صرف اپنی ساکھ بچانے کے چکر میں ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر انہیں کوئی دلچسپی نہیں بھارت ریاست مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر آئے روز بلا اشتعال جارحیت کر کے ریاست کشمیر کے عوام کے نہ صرف جذبات مجروح کر رہا ہے بلکہ ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کر رہا ہے۔لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے امن مبصر کمیشن کی گاڑی پر بھارتی جارحیت انتہائی قبل مذمت ہے اور بھارتی فوج کی لا قانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بھارتی فوج کی اس جارحیت کے بعد حکومت پاکستان کے پاس ایک اور بہترین موقع تھا کہ وہ عالمی سطح پر واویلا کر کے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرتا لیکن پاکستانی حکومت پانامہ اور نام نہاد سعودی اتحاد کے چکر میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح کی بیان بازیاں نواز حکومت کے وزراء اپوزیشن کے خلاف کرتے ہیں اگر اسی طرح بھارتی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کریں تو صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔ مظلوم کشمیر ی عوام برسوں سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں لیکن جب وہ کسی مشکل میں ہو تے ہیں تو پاکستانی حکومت اپنے مسائل میں الجھی نظر آتی ہے۔برھان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک نے جو رخ اختیار کیا ہے پاکستان اسے صحیح طرح عالمی سطح پر اجاگر نہیں کر سکا ۔پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی نے مسئلہ کشمیر کو مزید کٹھائی میں ڈال دیا ہے۔بھارت اپنے ایک دہشتگردکو بچانے کے لیے عالمی عدالت تک پہنچ گیا جبکہ پاکستان بھارت کو آئے روز کشمیر ی عوام پر کھلی دہشتگردی کو عالمی عدالت تک پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔پوری کشمیری عوام اس بات کی تائید کرتی ہے کہ کلبھوشن کو پاکستانی قانون کی روشنی میں اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔پاکستان اس سلاسلہ میں کسی قسم کا پریشر قبول نہ کریاور اگر کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنیکی کوشش کی گئی تو یہ شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہو گی۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کوئی راست اقدام کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree