علامہ تصورجوادی اور اہلیہ پر حملے کاایک سال مکمل، مظفرآباد میں مجرموں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج

07 March 2018

وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ ہوئے ایک سال گزرنے پر حملہ آوروں کی عدم گرفتاری ، سراغ تک نہ لگانا، عوام کو معلومات سے دور رکھنے اور حکومت وقت کی بے حسی و عدم توجہی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر و انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی کا سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ، مشتعل مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے حملہ آوروں کو گرفتار کرو، دہشت گردی ختم کرو، خفیہ ہاتھ سامنے لاؤ، نااہل حکومت نااہل انتظامیہ ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے سے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی، کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت علی کاظمی ، مولانا طالب ہمدانی، سید تصور عباس موسوی ، سید راشد علی نقوی، مولانا ضیاء الحسن زیدی، سید یاسر علی نقوی ، سید فخر عباس کاظمی ، سید حمید حسین نقوی ، سید ذیشان حیدر، مولانا معصوم سبزواری ، سید عاطف ہمدانی، مشتاق کاظمی، غفران علی کاظمی، ممتاز نقوی ، اسد بخاری ، ماجد اعوان ، علی رضا بخاری ، مبارک علی کوثری و دیگر نے خطاب کیا ۔

 مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔بہت صبر کیا اب مطالبہ ہے کہ علامہ تصور جوادی پر حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ، نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہیں ، ان کے سہولت کاروں کو سامنے لایا جائے، حکومت و انتظامیہ کے پاس اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لے۔ اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔ا نہیں اب سنجیدگی دکھانا ہو گی ۔ اس سارے مسئلے میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی ، وقت ہے کہ موجودگی کا احساس دلایا جائے وگرنہ آنے والے شدید ردعمل کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔ آج کا احتجاج صرف ایک جھلک تھی 20دن کا وقت دیتے ہیں اگر پھر بھی ہمارے مطالبات پر کان نہ دھرے گئے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree