وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے بیان میںکہاہےکہ دومیل سیداں قبرستان کی بے حرمتی کرنے والوں کو ایک ہفتہ کو مہلت ہے اگر قبرستان کو پہلے جیسی حالت میں نہ کیا گیا تو اہل محلہ کی طرف سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال قبل قبرستان کی دیوار کو ن لیگ حکومت کے ترقیاتی سکیم کے بہانے توڑا گیا دومیل سیداں میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب کی 32 لاکھ کی ترقیاتی سکیم میں اس قبرستان کی کشادگی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے بدقسمتی سے وہ فنڈز اقرباء پروری کی بنیاد پر من پسند جگہوں پر لگائے گئے۔قبرستان کی دیوار توڑنے سے وہاں گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ یہ قبرستان کوئی سرکاری کھیتی نہیں کے جس کا دل آیا اس پر اپنا راج جماتا رہے اسے ہمارے اباء و اجداد نے وقف کیا تھا ہمیں کسی بھی ترقیاتی سکیم کی ضرورت نہیں ہمارا حکومت و انتظامیہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر صاحب اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ صاحب سے گزارش ھیکہ اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اہلیاں محلہ کے اس مطالبہ کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔