ڈی سی مظفرآباد کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس،ایم ڈبلیوایم کے وفدکی شرکت

10 September 2018

وحدت نیوز(مظفرآباد) ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمسعودالرحمان کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے انتظامیہ، بانیان مجالس ،ملت جعفریہ کے زعما اور علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی کفایت حسین نقوی ، چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری ،  ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید طالب حسین ہمدانی، ایس ایس راجہ اکمل خان، ایس پی سید ارشد حسین نقوی، اے ڈی سی جنرل سید اشفاق گیلانی،اے سی پٹہکہ غلام محی الدین گیلانی، مرکزی صدر انجمن جعفریہ ؍ڈی ایس پی ریٹائرڈ سید نذیر حسین نقوی،انفارمیشن آفیسر سید آصف حسین نقوی ،صدر حسینی فاؤنڈیشن سید عارف حسین بخاری، سینئر نائب صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید الطاف حسین نقوی، جنرل سیکرٹری اقتدار حسین نقوی، مولانا سید معصوم سبزواری، سید تجمل حسین نقوی ایڈووکیٹ، انتظامیہ اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان نے کہاکہ تمام انٹری پوائنٹس اور رابطہ پلوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ، انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی، محرم الحرام میں دوران مجالس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ بخوبی اپنی ذمہ داری پوری کریگی اور محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی محرم الحرا م کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں ، بانیان مجالس ،ملت جعفریہ کے زعما اور علماء کرام نے انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ، چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ سید طالب حسین ہمدانی اور صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید نذیر حسین نقوی نے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کا محرم الحرام میں بہترین انتظامات کے حوالہ سے شکریہ اداکیا۔ آخر میں ملک و ملت کی ترقی و استحکام اور کشمیر و فلسطین کی جلد آزادی کیلئے دعا کی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree