وحدت نیوز(مظفرآباد) شہادت جنرل سلیمانی اور امریکی جارحیت کیخلاف ریاست گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری۔ قائد ملت علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر مظفرآباد میں مجلس وحدت مسلمین بتعاون دیگر امامیہ تنظیمات علمدار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں زعیم ملت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور نقوی الجوادی، ناظم امامیہ آرگنائزیشن زوار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید طالب حسین ہمدانی، صدر بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب احمد، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر، پیپلز پارٹی رہنماء سید ذوالقرنین جعفری،انجمن عزاداران محمد و آلِ محمدؑ کے اخلاق حسین جعفری، مولانا شیخ منتظری مہدی ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری میڈیا وقارت کاظمی، سیکرٹری یوتھ سید اسد علی بخاری، رابطہ سیکرٹری سید عامر نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرآباد سید غفران کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید وقارکاظمی، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید قمر کاظم و دیگر سیاسی، مذہبی جماعتوں کے زعماء نے احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے زعیم ملت مفتی سید کفایت حسین نقوی، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، مولانا طالب حسین ہمدانی، سردار مبارک حیدر، صدر سینٹرل بار راجہ آفتاب ودیگر نے خطاب کیا۔ راجہ آفتاب نے بروز پیر سینٹرل بار میں سوگ کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ شہادت ہماری میراث ہے اس سے ہمارے حوصلے مزید بُلند ہوتے ہیں۔ جنرل سلیمانی کی شہادت سے پڑھنے والا خلاء صدیوں پُر نہیں ہو سکتا لیکن امریکا کی اس گہنائونی حرکت سے ہر مسلمان غم زدہ ہے اور جنرل سلیمانی بنکر امریکہ و تمام طاغوتی طاقتوں کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے، بے گناہ جنرل سلیمانی کی شہادت دراصل امریکہ کی اپنی ہلاکت ہے۔ حق کے اس سفر میں شہیدوں کے خون سے وفا کریں گے اور انتقام لینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ احتجاج کے اختتام پر شہداء بالخصوص جنرل سلیمانی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ہر جگہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی اور خون کی ہولیاں کھیلنے والوں کیخلاف اس بات کا عزم کیا گیا کہ ظالموں کیخلاف ہیں اور مظلوم کیلئے ہماری جانیں بلکہ خون کا آخری خطرہ بھی حاضر ہے اور مظلوموں کی ہر پُکار پر ہم لبیک کہتے ہیں اور ظالموں کیخلاف اعلان جہاد کرتے ہیں۔