وحدت نیوز(مظفرآباد) 7مارچ تاریخی مارچ ہو گا، علامہ تصور جوادی پر حملہ کرنے والے مجرمان کی تا حال عدم گرفتاری انتظامیہ و حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم کسی طور پر بھی اب چپ نہیں رہ سکتے ، ان خیالات کا اظہا رمجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ترجمان سید حمید حسین نقوی نے ریاستی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7مارچ تاریخی احتجاج ہو گا، اس حوالے سے رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے کیا ۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے مرکزی رہنماؤں ملک اقرار حسین ، ارشاد حسین بنگش ، ریاستی رہنماؤں مولانا طالب ہمدانی، سید حسین سبزواری ، سید غفران علی کاظمی اور سید ممتاز حسین نقوی کے ہمراہ کردلہ سیداں و جہلم ویلی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ان دورہ جات کے دوران انہوں نے کردلہ امامبارگاہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دی ، جبکہ دورہ جہلم ویلی کے دوران انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔ جبکہ اس کے علاوہ مولانا سید طالب حسین ہمدانی، علامہ سید فرید عباس نقوی ، سید غفران علی کاظمی ، سید حسین سبزواری ، سید عمران حیدر ، معروف سیاسی شخصیت سید تصور عباس موسوی، سربراہ انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت علی کاظمی مختلف علاقوں کے دورہ جات پر ہیں ، جہاں و عوام و شخصیات سے ملاقاتیںکر کے احتجاجی مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ۔
انہوں نے مذید بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین اب کسی صورت اس مسئلے کو پس پشت نہیں ڈالنے دے گی ۔ 7مارچ نئے عزم سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ۔ اگر جلد از جلد اس مسئلے کو منطقی انجام کی جانب نہ لے جایا گیا تو 7مارچ کے بعد یہ سلسلہ سخت و طویل ہو سکتاہے۔ اس لیے اب بھی وقت ہے انتظامیہ و حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمارے مطالبات پر غور کرے۔ورنہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔