وحدت نیوز (مظفرآباد) ظالموں ، لٹیروں کو اب مذید حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے، مجلس وحدت اقتدار کے لیئے نہیں اقدار کے لیئے میدان میں ہے، کامیاب الیکشن مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹر ی سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے گلگت سے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں عہدیداران کی ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام مجلس وحدت کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے، مجلس وحدت لٹیروں کا احتساب کرے گی، اقتدار نہیں اقدار چاہتے ہیں، مجلس وحدت کے تمام امیدوار باصلاحیت ، نڈر ، بے باک اور تعلیم یافتہ ہیں ، دین کو تابع سیاست نہیں بلکہ سیاست کو تابع دین بنانے میدان میں ہیں ، ہم گلگت بلتستان کے حقوق کے لیئے آخری حد تک جائیں گے، گلگت بلتستان کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کا جگہ جگہ پرتباک استقبال اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عوام مجلس وحدت پر اعتماد کرتے ہیں ، مجلس وحدت عوام کی خدمت بلاتفریقِ مذہب و مسلک کرے گی، گلگت میں آ کر عوام کا جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عوام اب کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں ، سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین بھی مجلس وحدت کے قائدین کے شانہ بشانہ ہیں ، جو اس بات کی دلیل ہے کہ مجلس وحدت اتحاد بین المسلمین کے تحت ہر مسلک و مذہب والے کی خدمت کے لیئے میدان میں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کی گئی تویہ مرکزی حکومت کے لیئے گلے کی ہڈی ثابت ہوگی ، یہاں کی عوام اسے ہر گز قبول نہیں کریں گے، مجلس وحدت مسلمین 5اور 6مئی کو گلگت اور بلتستاتان میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جو مک مکا کرنے والی جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ہو گی، مجلس وحدت سنگل پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی ، لوگ مجلس وحدت کے منشور سے متفق ، 8جون کو خیمے کے نشان پر مہر لگا ئیں گے، لٹیروں کو گھر بھگائیں گے، خیمہ کا نشان گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8جون کی شام مجلس وحدت مسلمین کے نام ہو گی۔