ایم ڈبلیوایم کشمیر کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ سال کے پروگرامات کی منظوری

12 March 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس ، صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی ،جبکہ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر یعقوب حسینی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ریاستی کابینہ، اضلاع کے سیکرٹری جنرل صاحبان و ممبران شوریٰ نے شرکت کی ، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کی گئی جبکہ آمدہ سال کے لیئے ریاستی کابینہ نے ریاستی شوریٰ سے پروگرامات کی منظوری بھی لی ،اجلاس میں شوریٰ نے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی قیادت کو سراہا،بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ملت کے لیئے اپنی کاوشوں یہ عمل جاری و ساری رکھیں گے۔ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی،سیکرٹری تنظیم سازی عابد علی قریشی ،سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر،سیکرٹری نشر و اشاعت سید قلندر حسین نقوی ،سیکرٹری مالیات سید حسین بخاری ،سیکرٹری ویلفیئر سید عنایت حسین بخاری ، سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس سید انصر حسین نقوی، سیکرٹری تربیت مولانا افتخار الحسن ،سیکرٹری روابط و اطلاعات سید حمید حسین نقوی و دیگر کابینہ اراکین نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی ریاستی شوریٰ کے سامنے پیش کی اور آمدہ سال کے لیئے پروگرامات کی منظوری لی۔جبکہ معاون سیکرٹری نشرو اشاعت سید پیر حسن نقوی نے ریاستی سیکرٹری نشر و اشاعت کی معاونت کی، ضلعی سیکرٹری جنرل صاحبان نے اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی پیش کی ۔ریاستی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جمو ں و کشمیر نے ہر تین سیشن میں عہدیداران سے تربیتی عنوان پر خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ عہدیداران تلاوت کلام مجید فرمودات رسولؐ و آل ؑ رسول کا مطالعہ کریں ،اوران کے مطابق اپنی زندگی گزاریں ، عبادت خدا سے کبھی غافل نہ ہوں ، اس لیئے کہ کربلا کے راہی کربلا والوں ؑ کے نقش قدم پر چلتے ہیں ، جب سید الشہداء ؑ آخری وقت بھی اپنے خدا کے حضور سجدہ ریز تھے تو دشمن تیر و تلوار لیئے سر پر کھڑا تھا لیکن سیدالشہداء نے معبود کی عبادت کو جان سے افضل گردانتے ہوئے روگردانی نہ کی، اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے ،اس لیئے کہ ہمارے سردار نبیؐ اخلاق کے اعلیٰ منصب پر فائز ،تو ان کے ماننے والے،چاہنے والے عشاق کیسے بداخلاق ہوں سکتے ہیں، حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھیں، دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree