وحدت نیوز(وادی نیلم) مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کے زیراہتمام عظیم الشان لبیک یا رسولؐاللہ کانفرنس ،مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی قیادت میں ایم ڈبلیوایم کے وفد کی نیلم پہنچنے پر پرتپا ک استقبال،مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ظاہر حسین نقوی کی صدارت میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلع نیلم کی ضلعی کابینہ کے اجلاس میں علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے خصوصی شرکت کی۔تنظیمی کارکردگی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔بعد ازں مجلس وحدت مسلمین کے ضلع نیلم کے زیراہتمام عظیم الشان لبیک یا رسولؐاللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، امیر تحریک منہاج القرآن پروفیسر خاقان ایاز، سابق ڈی او راجہ نروز خان،جنرل سیکرٹری المصطفیٰ ویلفےئر سوسائٹی راجہ مسعود خان، مولانا غلام رسول قریشی اور دیگر نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد امت مسلمہ کی بقاء ہے۔ہم ہاتھ باندھنے اور کھولنے کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں جبکہ دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہیں۔ہم شیعہ سنی مسلمان ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر سب کو پیغام دے رہے ہیں کہ آو ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر ،عظمت اہلبیت اور احترام صحابہ کرام کی خاطر سب اکتھے ہو کر طاغوت اور استعمار کے مقابلے میں یکجان ہوجائیں ہمارا پیغام محبتیں پھیلانا ،نفرتیں ختم کرنا ہے مجلس وحدت مسلمین عملی طور پر اتحاد بین المسلمین کی داعی ہے ہم تمام مکاتب فکرکے غیور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیں ہمارے اس کاروان کا حصہ بنیں، اختلافات کو چھوڑ کر امن و وحدت کا پرچارکریں۔ہمارا مقصد امت رسول اقدس ؐ متحد کر کے عظیم طاقت بنانا ہے۔،پنڈال لبیک یا رسول ؐاللہ لبیک یا حسین ؑ کے اشعار گونجتے رہے۔
مقررین نے کہا کہ اہل کشمیر کے دل اہلیان پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہین لیکن پاکستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتے بھی ہیں کہ جس محمدرسول اللہ کے نام پر پاکستان حاصل کیا گیا تھا آپ کی تعلیمات کو یکسر نظر انداز کر کہ وطن عزیز میں اندھا قانون نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے ملک میں دہشتگردی قتل وغارتگردی،ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم کیا جارہا ہے مدنی تاجدار کی تعلیمات اسوہ حنسہ اور سیرت طیبہ پر عمل اور باہمی برداشت اور رواداری کے ذریعے ملک کو ان تمام مصائب سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے۔شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں اور انہیں کسی قیمت پر ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا ہم حنفی امام اعظم حضرت ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کے پیروکار ہیں اور شیعہ بھائی حضرت امام جعفر صادق علیہ الرحمہ کے اور امام الصادق امام اعظم کے استاد تھے اور احترام ومحبت کا یہ عالم تھا کسی نے امام اعظم سے ان کی عمر مبارک کا پوچھا تو آپ نے فرمایا دوسال پوچھنے والے نے تعجب واستفسار کیا تو حضرت نے فرمایازندگی تو فقط وہی دوسال ہیں جو حجرت جعفرصادق کی شاگردگی میں گزرے تو پھر ان بزرگان کے مننے والوں کو بھی باہم مہر ومحبت سے اپنی زندگیاں گزارنی چاہیں اوراتحاد کی جو فضا قائم ہورہی ہے انشاء اللہ پرور آسانیان پیدا کرے گی اختلاف بری چیز نہیں ہمیں علمی طور پرمذاکرے اور علمی مجالس کے انعقاد کرے ذریعے اس فضا کو مزید بہتر بنانا چاہیے اللہ ہمارے اتحاد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ہم کل کوئٹہ میں پیش آئے دردناک واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے اوشہیدرزائرین کے خانوادگان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔