وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پشاور سانحے کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے،مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے ، مظلوم چاہے جس مسلک کا بھی ہو ہم اس کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولاناسید حمید حسین نقوی نے گڑھی دوپٹہ میں طالبان مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی عرصے سے مسلسل کہتے چلے آرہے تھے ، ضرب عضب طرز کا آپریشن پورے ملک میں لانچ کیا جائے، دہشت گردوں اور ان کے ایجنٹوں کو سرعام سزائیں دیں جائیں ، ملک کے کونے کونے سے ڈھونڈ کر انہیں عبرت ناک سزائیں د ی جائیں ، اگر ایسا کیا جاتا تو شاید اس طرح کے سانحات دیکھنے کو نہ ملتے مگر اب بھی وقت ہے کہ پوری قوم ایک ہو کر ان ظالموں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بن جائے،افواج پاکستان کا ساتھ دے تا کہ ظالمان جیسے ناپاک درندوں کا پاک سرزمیں سے خاتمہ کیا جاسکے۔ ظالمان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، غیر مسلموں کو بھی ان کے حقوق دیتا ہے، ایک انسانیت کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کا بنیادی فلسفہ دین اسلام کا ہی ہے ، طالبان کے حامی ان کی وکالت میں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ، احمقوں کی جنت میں رہنے والے حمایتیوں کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا جائے تو معاشرے میں حقیقی امن ممکن ہو گا،ظالمان کے ہمدرد دراصل ان کے اسپانسرز ہیں، ظالمان کو کسی بھی قسم کی سپورٹ فراہم کرنے والوں کو بھی اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس نظر سے ظالمان کو دیکھا جاتا ہے، اچھے اور برے طالبان کا فرق ختم کرتے ہوئے ان کا خاتمہ کیا جائے،تکفیری اپنے مقاصد کے لیئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ، بیرون ممالک کی آشیر باد سے ان کے مقاصد کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ڈالر و ریال ان کے خون میں شامل ، پھر کیوں کر یہ مملکت خداداد پاکستان کے ہمدرد ہو سکتے ہیں ، ضروری امر ہے کہ پاک سرزمین کو نجاستوں سے پاک کر حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنایا جائے۔