محرم الحرام و صفر المظفر میں رسول ؐ کے بیٹے کا غم منایا ، اب رسولؐ کا میلاد منانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، علامہ تصورجوادی

23 December 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) 12تا 17ربیع الاول’’ ہفتہ وحدت ‘‘منائیں گے، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا اعلان، ربیع الاول بھی شایان شان طریقے سے منائینگے، ہم نے بیٹے کا غم منایا ، نانا کا میلاد منانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حسب سابق امسال بھی مجلس وحدت مسلمین ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول’’ ہفتہ حدت ‘‘منائے گی، محرم الحرام و صفر المظفر میں رسول ؐ کے بیٹے کا غم منایا ، اب رسولؐ کے میلاد منانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انشاء اللہ ربیع الاول شیعہ سنی اتحاد کا مظہر مہینہ ہو گا، اہلسنت سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام اضلاع ہفتہ وحدت کے عنوان سے پروگرامات کا انعقاد کریں گے جبکہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دربار عالیہ سخی سائیں سہیلی سرکارؒ پر مرکزی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شیعہ سنی قیادت کو مدعو کریں گے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ (آج)10ربیع الاول کو سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام دومیل تا چکوٹھی ریلی میں بھی مجلس وحدت مسلمین بھرپور شرکت کرے گی، راستے میں مجلس کے کارکنان جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا کر ریلی کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی مشکلات کا حل پرچم نبی ؐ تلے جمع ہونے میں ہے، شیعہ سنی اتحاد ہی اس ملک کی بقاء کا ضامن ہے، دشمن اس اتحاد کو نہیں دیکھنا چاہتا ، مگر ہم اکٹھے نکل کر بتا دیں گے ہم کل بھی ایک تھے ، آج بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک ہیں ، ہم اپنے اتحاد سے دشمن کو شکست فاش دیں گے ، ہمارے نبی ؐ جھنڈا امن کا جھنڈا ، ہمارے نبیؐ کا پیغام امن کا پیغام ، جھنڈا گھر گھر لہرائیں گے پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ، مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کے مشن پر گامزن ، اس حوالے سے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہیں گے، تکفیریت ، و دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ کے خلاف بر سر پیگار رہیں گے ، ہم میلاد والے ، امن والے ، امن کے سفیروں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ سے کہتے ہیں آئیں اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھے ہو کر دین اسلام و وطن عزیز کی خدمت کریں ، استعمار کی خدمت کو ترک کرتے ہوئے اسے پانے اندر سے نکال باہر کریں ، اسی میں ہماری بھلائی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree