وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے سمیت 24سے زائد شیعہ پارٹیز نے ملگ گیر لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، کارکنان تیاری کریں ، عید کے بعد ہر صورت لانگ مارچ ہو گا ، لانگ مارچ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات پر عمل درآمد نہ کی جانے کی صورت میں ہے ، اب حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ، پرامن اور جمہوری جدوجہد کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، عید کے بعد بھرپور قوت سے نکلیں گے ، مجلس وحدت کے سفیر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں،ان خیالات کا اظہار علامہ سید تصور نقوی الجوادی نے ہٹیاں بالا میں تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مملکت خداداد میں امن و سکون کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، مظلومیت کی حمایتی جماعت کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے ، کیوں کہ اس کا ایجنڈا مظلوم کی نصرت ہے ، جس کا عملی ثبوت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی 13مئی سے تاحال جاری بھوک ہڑتال ہے ، قیادت خود میدان میں اتری اور ظالم کو للکارا، دہشتگردوں کا پاکستان نہیں قائد اعظم کا پاکستان چاہیے ، وہ پاکستان کہ جس میں قتل غارت گری عام ہو ، لوٹ کا بازار گرم ہو ، وحشی درندے آزاد ہوں ، اور مظلوم پر جبر کی انتہاء کر دی جائے ، ایسا پاکستان نہیں چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم و اقبال کا پاکستان چاہیے کہ جس میں شیعہ، سنی، ہندو ، سکھ ، عیسائی سب امن و سکون سے رہتے ہیں ، ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر شہری کے جان و مال کی حفاظت کرے ، اگر نہیں کر سکتی تو کوئی اخلاقی ، قانونی و آئینی جواز نہیں کہ وہ حکمرانی کریں ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم شیعان حیدر کرار ظلم کے خلاف آگے بڑھیں گے ، اس وقت گھروں کو نہیں لوٹیں گے جب تک کہ ظالموں سے حساب نہ لے لیں ، حکومت کو اب قاتلوں کی گرفتاری ، پنجاب میں بانیان مجالس پر ایف آئی آرز کے خاتمے ، عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں ، زمینوں پر ناجائز قبضوں سمیت اپنی بے حسی کا حساب بھی دینا ہو گا، ہمیں نہ ڈرایا جا سکتا ہے نہ دھمکایا جا سکتا ہے ، نہ خریدا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے ، میدان میں ہیں مطالبات پر عملدرآمد ہونے کے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے ، مطالبات جائز اور قابل عمل ہیں ، ہر باشعور جو پاکستان کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتا ہے اس نے مانا ہے ۔تنظیمی اجلاس سے مولانا سید طالب حسین ہمدانی، سید افتخار کاظمی ، سید عاطف علی ہمدانی و دیگر نے بھی خطاب کیا�آ