وحدت نیوز (قُم المقدسہ) مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان سید سرفراز نقوی جو ان دنوں اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں انہوں نے قم میں قائم وحدت ہاؤس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مرکزی سیکر یٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور سیکریٹری جنرل شعبہ قُم علامہ گلزار جعفری سے ملاقات کی اس دوران اہم قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر سابق مرکزی صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔