وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے بیرون ملک مقیم علماء کرام ،محترم مومنین ، مختلف اداروں، انجمنوں کے زمہ داران اور مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران اور اسپورٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف آئین اور بیگناہ اسیران ملت کی رہائی کے لئے آج مجلس وحدت مسلمین کے دوسرے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کراچی سے جیل بھرو تحریک کے تحت اپنی گرفتاری دیگر مومنین کے ساتھ پیش کرچکے ہیں اور اس تحریک کے بانی اور مجاہد عالم دین علامہ سید حسن ظفر پہلے ہی اپنے رفقاء کے ساتھ گرفتاری دے چکے ہیںلیکن حکومت وقت اور مقتدر ادارے ابھی بھی بے حس نظر آرہے ہیں،لہذا بیرون ملک مقیم آپ ملت کے بیدار فرزندوں سے درخواست ہے کہ اس تحریک کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور یہ تحریک کسی جماعت ، پارٹی اور گروہ کی نہیں بلکہ پوری ملت جعفریہ پاکستان کی تحریک ہےاس نے ہماری ملت کو متحد کیا اور سب کے سب متحد ہو کر اسے لیڈ کر رہے ہیں۔تمام بیرون ملک مقیم ملت جعفریہ سے امید ہے کہ اپنے ارد گرد کی صورتحال اور حالات کے مطابق ہر ممکنہ کوشش کریں گے، جس سے اس تحریک کو تقویت ملے اور بیگناہ اسیران رہا ہوں، احتجاجی پروگرامز ،دعا ومناجات، میڈیا وار اور اجلاس وکانفرنسسز وغیرہ سے حکومت پر اپنا پریشر ڈالیں گے ۔